وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Dec 14, 2020 | 00:03:AM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاوس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان میں جلسے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ڈی ایم رہنما نے جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں لانگ مارچ کر کہاہے،مولانا کاکہنا ہے کہ دھاندلی سے آنےوالی حکومت کوتسلیم نہیں کرتے۔

مزیدخبریں