کورونا بےقابو،مزید 36 دم توڑ گئے ،2362 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں کمی نہ آسکی، ملک بھر میں ایک روز میں مزید36 افراد دم توڑگئے، اموات کی مجموعی تعداد 8ہزار832 تک پہنچ گئی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر تباہی مچارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 362نئے کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47ہزار 236 تک پہنچ گئی، مہلک وائرس اب تک 36افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرچکا ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 40ہزار 787 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 95ہزار 702، پنجاب میں ایک لاکھ 27ہزار 541شہری متاثر ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں 52ہزار 449، بلوچستان میں 17ہزار 745اور اسلام آباد میں 34ہزار 840لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ آزاد کشمیر میں 7ہزار 719اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 791شہری مہلک وائرس کی زد میں آئے۔