(24 نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ صنم جنگ اور انکی بیٹی بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئیں ۔اداکارہ نےعوام کو کرونا کے مرض کو سنجیدگی لینے کا مشورہ دے دیا۔
اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کورونا کی عالمی وبا کا شکار ہوگئیں ہیں۔ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی اس وبا کا شکار ہو گئیں ہیں۔انہوں بتایا کہ وہ اور انکی بیٹی الگ الگ آئسولیٹ ہیں۔اداکارہ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا کا شکار تو ہو گئے ہیں لیکن الحمد اللہ شدید علامات نہیں ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے اس وبا کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ “میں آپ سب سے گزارش کروں گی کہ وہ اس وبائی مرض کو سنجیدگی سے لیں۔صنم جنگ نے کہا کہ کوویڈ 19 حقیقت ہے ، براہ کرم ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ،گھر کے اندر رہیں اور سلامت رہیں۔
اداکارہ صنم جنگ نے لوگوں سے ان کو اور انکی بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ۔