لیگی ارکان  استعفےمیاں صاحب کو بھجوائیں،شہزاد اکبر  کا مشورہ 

Dec 14, 2020 | 10:12:AM

 (24نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لیگ ارکان کو چاہیے کہ اپنے استعفےمیاں صاحب کو بھجوائیں۔

 تفصیلات کے مطابق  شہزاداکبر نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں استعفوں سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے مزید کہا کہ لیگی ارکان اپنے استعفے لندن بھجوائیں اور میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے اسپیکر کو پیش کر یں۔

مشیر برائے داخلہ و احتساب نے پنجابی میں ایک جملہ بھی کہا کہ ایس توں گھٹ گل تے انقلاب نئیں جے آنا (اس سے کم بات پر تو انقلاب نہیں آنا)۔

مزیدخبریں