بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری،ایل او سی پر فائرنگ سےشہری زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی سرکار ۔۔ کا امن پر وار۔۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہد ے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ، شہری آبادی پر فائرنگ سے 45سالہ شخص زخمی ہوگیا۔
ہندو بنیا اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔انڈین فورسزنے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 45 سالہ شہری بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 دسمبر کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔انڈین فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر گولہ باری کی تھی ۔جس کے بعد پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک طارق اور سپاہی ضروف شامل تھے۔
Indian troops initiated CFVs in Khuiratta Sector along #LOC. Pakistan army troops responded befittingly. Reports of heavy losses 2 Indian troops in men & material. During exchange of fire, while fighting valiantly, 2 soldiers, Lance Naik Tariq & Sepoy Zaroof embraced shahadat. pic.twitter.com/v5NqywqnP3
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020