مینار پاکستان پر ہونے والے نقصان کی وصولی کرینگے، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان پی ڈی ایم سے وصول کیا جائے گا، دور دراز سے آئے جلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کورونا ہی دیا،بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں، دور دارز سے آئےجلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کورونا ہی دیا، بزدار حکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کریگی۔ جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثہ کو پہنچے والے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائیگی۔
بدقسمت PDM کیجانب سے عوام کیساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں! دور دراز سے آئے جلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کورونا ہی دیا لیکن بزدار حکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کریگی۔ جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثہ کو پہنچے والے نقصان کی وصولی PDM سے کی جائیگی!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 14, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہوریوں کی جلسے سے لاتعلقی نے ثابت کیا کہ راجکماری نے ظلِ سبحانی کی سیاست کو زمیں بوس کردیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں غیور لاہوریوں سے متعلق محمود خان اچکزئی کی بدزبانی پر تمام اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہئے۔