مینار پاکستان پرپی ڈی ایم کا جنازہ دھوم سے نکلا،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں عوام نے اپوزیشن کے انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ، مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے، 8 دسمبر کے بعد 13 دسمبر بھی گزر گیا، آر ہوا نہ پار لیکن عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا ، ناکام جلسی پر افراتفری پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سے گھبرا کر تماشا لگانے والی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر کا احتساب ہو کر رہے گا یہ جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی ۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والے خود بیرون ملک جائیدادیں بنا کر چھپے بیٹھے ہیں، عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث اپنے گرد تنگ ہوتا گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستے پر گامزن ہے، کرپشن سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں رہی۔