سعودی بچے کو  ساحل سےلاکھوں ریال کے ’’عنبر‘‘ مل گئے

Dec 14, 2020 | 12:08:PM
سعودی بچے کو  ساحل سےلاکھوں ریال کے ’’عنبر‘‘ مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)سعودی عرب کے شہر تبوک میں ایک کم عمر بچے کو ساحل پر کھیلتے ہوئے لاکھوں ریال کے قیمتی پتھر مل گئے ۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق تبوک کے علاقے الوجہ کے جنوبی سمندری ساحل پر ایک بچے کو کھیلتے ہوئے قیمتی ’’عنبر ‘‘مل گیا جس کا وزن 15 کلو ہے۔سعودی شہری محمود ابو سالم نے بتایا ہےکہ ان کے بیٹے عبد الرحمٰن کو سمندری ساحل سے تیرتا ہوا قیمتی عنبر ملا  جو پتھروں سے مشابہہ ہے، اسکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہیں جو 3 رنگوں سیاہ، سرمئی اور سرخ رنگ کے ہیں اور جب انہوں نے ان ٹکڑوں کے بارے میں تحقیق شروع کی تو انہیں پتہ چلا کہ یہ قیمتی عنبر کے ٹکڑے ہیں۔محمود ابو سالم کا مزید کہنا تھا کہ وہ عنبر کو تاجروں کے پاس بیچنے کے لئے لے گئے تھے، تاجروں نے ان قیمتی پتھروں  کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں سرخ عنبر کی قیمت 170 ہزار ریال فی کلو ہے، مٹیالے رنگ کے عنبر کی قیمت 145 ہزار ریال فی کلو اور سیاہ رنگ کا عنبر 145 ہزار ریال فی کلو ہے۔