(24نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا ایک اورلیڈی ڈاکٹر کی جان لے گیا، مہلک وائرس سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 31 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاورکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں، طبعیت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں، ڈاکٹر الماس نصیرٹیچنگ ہسپتال پشاورمیں فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔