حکومت اپوزیشن کو راستہ دے،فوادچودھری

Dec 14, 2020 | 12:53:PM
حکومت اپوزیشن کو راستہ دے،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے ایک بار پھر حکومت  کو اپوزیشن  کے ساتھ مذاکرات  کا آغاز  کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو محمود اچکزئی سمیت کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا۔ یہ علیحدہ بات ہے ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔


 فوادچودھری نے مزید کہا کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے،بہرحال حکومت کو اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے۔