گرجا کے باہر فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی ، ملزم ہلاک

Dec 14, 2020 | 12:51:PM
 گرجا کے باہر فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی ، ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیویارک سٹی میں گرجا گھرکے باہر فائرنگ کرنے والا  شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ روز منہٹن گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزم کو کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے نیویارک کے تاریخی گرجا گھر کے باہر کرسمس کنسرٹ پروگرام کے آغاز پر فائرنگ کی یہ  واقعہ 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

ذرائع کےمطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے دوپستول، چاقو، رسی، گیس کین اور دیگر اشیاء سے بھرا بیگ برآمد کیا ہے۔نیویارک کونسل ممبر مارک لیون نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔