(24نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پرشوہر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیشن کے گاؤں بھادو ہی میں بیوی نے اپنی جواں سالہ بہن کے ساتھ ملکر 55 سالہ شوہر کو گھر کے اندر قتل کردیا۔ خاتون نے اپنے شوہر کا گلہ تیز دار آلے سے کاٹا جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔خاتون نے شوہر کو رنگے ہاتھوں موبائل فون پر اپنی بہن سے بات کرتے ہوئے پکڑا تھا۔خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا کیا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی،جس کے بعد خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ ملکر شوہر پر تشدد کیا اور پھر گلے پر چھری پھیر دی۔مقتول کے چار بیٹے ہیں جو ممبئی کے مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر ہیں،مقتول کے دو بیٹے شادی شدہ اور دو کنوارے ہیں۔