عوام کیلئے بری خبر، پٹرول پھر مہنگا ہونے کا امکان

Dec 14, 2020 | 14:17:PM

(24 نیوز)16دسمبر سے پیٹرول ساڑھے 5 روپے اور ڈیزل ساڑھے 6 روپےفی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژ ن کو بھیجی گئی سمری میں 16 دسمبر سے پیٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 6روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 105روپے 43پیسے ہے۔

مزیدخبریں