(24نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر،نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔فیصلے سے صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور بجلی کی ریفرنس لاگت 2 روپے84 پیسےفی یونٹ تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی دسمبرمیں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔