بلوچی لباس بہت پسند ہے،حدیقہ کیانی

Dec 14, 2020 | 14:41:PM
بلوچی لباس بہت پسند ہے،حدیقہ کیانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ بلوچی لباس بہت پسند ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں بلوچستان کا ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔مذکورہ تصویر میں حدیقہ کیانی کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جبکہ وہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے علاقائی لباس کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔‘گلوکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بلوچستان‘ اور ’بلوچستان ڈریس‘ کا بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل حدیقہ کیانی نے اپنے کالج کے دنوں کی بھی ایک یادگار تصویر شیئر کی تھی۔

 انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں حدیقہ کیانی مغربی لباس یعنی جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔

حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ’یہ اُن کے کالج کے دنوں کی تصویر ہے اور انہی دنوں اُن کا پہلا البم ’راز‘ بھی ریلیز ہوا تھا۔

 واضح رہے کہ گلوکارہ اور سانگ رائٹر حدیقہ کیانی نے رواں سال اگست میں اپنی 48 ویں سالگرہ منائی تھی۔