اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پرحملے کا پلان ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سی ٹی ڈی لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں نے ابتدائی تفتیش میں اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا،قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔
سی ٹی ڈی لاہور کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں نے افغانستان میں اپنے رابطوں کا انکشاف کیا ہے،افغانستان کی ایک کالعدم تنظیم نے ان دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کررہی تھی۔ابتدائی تفیتش میں پتہ چلا کے دہشت گرد وں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں بم دھماکے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔