(24نیوز)امریکی الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔نومنتخب صدر 20جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
3نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے۔امریکا کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔ 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔