پٹرول بحران کیسے پیدا ہوا؟؟؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول

Dec 14, 2020 | 15:55:PM

(24نیوز) پٹرول بحران پر قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے جو کل عوام کے لئے جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی۔

رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لئے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

مزیدخبریں