بھارتی دہشتگردی، سرچ آپریشن کے نام پر 2کشمیری نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض افواج نے ڈوگراں اور مغل روڈ پر گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر گولیاں ماردی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا تھا جب کہ کسی بھی احتجاج کے پیش نظر علاقے میں موبائل سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔