تایا کا 10سالہ بھتیجی سے ریپ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ عظیم میں 53 سالہ تایا محمد یونس اپنی 10سالہ بھتیجی کو بہانے سے کماد کی فصل میں لے گیا اور بچی کےساتھ زبردستی ریپ کرکے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ سرائے مغل میں تحریری درخواست جمع کروائی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرائے مغل پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پولیس کی دی گئی درخواست میں بچی کی والدہ نے بتایا کہ 3 گھنٹے گزرنے کے بعد جب بچی گھر نہیں پہنچی تو تلاش کرتے ہوئے فصل کماد پہنچے جہاں محمد یونس بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو چکا تھا۔بچی کی طبی رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملزم محمد یونس کے ڈی این اے کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ متاثرہ بچی کے ورثاء نےمطالبہ کیا ہےکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔