(24نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام قرار دے دیا اور کہا کہ جنہیں جلسہ میں عوام نے مسترد کیا انہیں الیکشن میں بھی مسترد کیا گیا تھا،پارٹی ترجمان ڈٹ کر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، انہیں ایکسپوز کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کے لئے پی ڈی ایم رہنما ﺅں نے جلسہ کیا، پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئیں اور عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آشکار ہوگئی۔
عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا، جلسے کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، لاہوریوں نے بھی اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس میں شبلی فراز، شفقت محمود، علی زیدی، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور شہباز گل شریک وفاوی وزیر داخلہ شیخ رشید اوروزیر آبی وسائل فیصل واوڈا بھی شریک تھے۔
پارٹی ترجمان ڈٹ کر اپوزیشن کو ایکسپوز کریں،عمران خان
Dec 14, 2020 | 16:23:PM