(24نیوز)مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی ۔ن لیگ میں بغاوت ہو چکی ہے ،عدالتوں کا مفرور ویران رات میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ شہر جہاں کی 80 فیصد سیٹیں ان کے پاس ہیں وہاں سے ان کے اپنے ورکر بھی نہیں آئے ،باہر بڑھکیں مارتے ہیں جلسہ کامیاب ہوا مگر اند میٹنگ اپنے لوگوں پر ڈنڈا لے کر احتساب کر رہی ہیں ،راجکماری خود احتساب کے سامنے پیش نہیں ہوتیں اور اپنے لوگوں کا احتساب کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا عمران خان بھی لاہور کا سپوت ہے اس نے اپنی خدمات سے لاہور کو ذہنی غلامی سے آزاد کروایا ، اب راجکماری لانگ مارچ اور استعفے استعفے کر رہی ہے مگر ان کے اپنے لوگ بھی استعفے نہیں دیں گے ، عوام ان کی حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں ، عوام اپنی آخری امید عمران خان کے چراغ کو بھجنے نہیں دینا چاہتے ، آپ اس چراغ کو بھجانا چاہتے ہیں مگر آپ سے یہ چراغ نہیں بجھایا جائے گا ،انہوں نے کہافضل الرحمان لانگ مارچ کے لئے جنوری یا فروری کی بات کر رہے ہیںاور جہاں لفظ یا آ جائے ا±س کا مطلب ہے کہ یہ بیل منڈھے نہیں چڑھے گی ، اکیلے عمران خان کے خلاف یہ 11 جماعتیں اکھٹی ہوئی ہیں، اکیلے کھلاڑی نے گیارہ اناڑیوں کو اگے لگایا ہوا ہے،مشیر اطلاعات نے کہا کہ 150 ایکڑ مینار پاکستان کی صرف پانچ ایکڑ جگہ کو جلسہ کے لئے سجایا گیا تھا لیکن وہ پانچ ایکڑ بھی بھرا نہیں جا سکا۔
ن لیگ میں بغاوت ہو چکی،5سال پورے کرینگے،فردوس عاشق اعوان
Dec 14, 2020 | 17:46:PM