گوگل کی یوٹیوب سمیت بیشتر سروسز ڈائون، صارفین پریشان

Dec 14, 2020 | 18:11:PM

(24 نیوز)آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سمیت سرچ انجن گوگل کی بیشتر سروسز دنیا بھر میں ڈائون ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، بھارت اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں یوٹیوب کی سروس بری طرح متاثر  ۔گوگل نے باضابطہ طور پر اپنی سروسز کے دنیا بھر میں متاثر ہونے تصدیق نہیں کی تاہم ویب سائٹس کے ڈائون ٹائم یعنی متاثر ہونے پر مسلسل نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈائون ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی بیشتر سروسز نہیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب یوٹیوب کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
 صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فوفل کی سروسز کے استعمال میں دشواری کی شکایت ہے اور اس وقت ٹوئٹر پر بھی یوٹیوب ڈائون ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ بعض ممالک میں گوگل کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم اب تک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزیدخبریں