حفیظ شیخ کی زمہ داریوں میں اضافہ

Dec 14, 2020 | 19:14:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ کی زمہ داریوں میں اضافہ ،ریونیو کا قلمدان بھی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو سونپ دیا گیا ۔
چند روز پہلے حفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کا حلف اٹھایا تھا ،عبد الحفیظ شیخ اب خزانہ اور ریونیو کے وفاقی وزیر ہونگے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے اس سے پہلے حفیظ شیخ مشیر خزانہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے،مشیروں کی کابینہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد انہیں وفاقی وزیر کے عہدہ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں