پاکستانی ڈاکٹرنے کورونا کی تشخیص کے لیے موبائل ایپ ایجادکرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نقیب خالد نے کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے ایک موبائل ایپ ایجاد کی ہے۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نےڈاکٹر نقیب خالد کو عالمی وبا کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے تیار کی جانے والی موبائل ایپ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔
High Commissioner for Pakistan to Canada Raza Bashir Tarar has congratulated Toronto-based Pakistani Doctor Naqeeb Khalid for his extraordinary achievement in introducing an instant COVID-19 diagnostic test using a smartphone@ForeignOfficePk https://t.co/KSRJng2D5f pic.twitter.com/YBEEiOz5md
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 13, 2020
تفصیلا ت کے مطا بق ڈاکٹر نقیب خالد نے 1983 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے میڈیکل ڈیوائسز اور سسٹمز کی ایجاد کا تجربہ حاصل کیا۔اب حال ہی میں انہوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ایپ ایجاد کی ہے۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ایجاد کے ذریعے کورونا کی ٹیسٹنگ میں بہت آسانی پیدا ہوگی۔ڈاکٹر نقیب خالد کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ ایپ مستقبل میں ایپ اسٹور سے ڈائون لوڈ کی جا سکے گی۔