قو می کر کٹ ٹیم کا نیا کپتان؟پلان بی سا منے آگیا

Dec 14, 2020 | 19:30:PM

(24نیوز )کپتان بابر اعظم اور شاداب کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ سے سیریز میں گرین شرٹس کو نئے کپتان کے تقرر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ٹیم مینجمنٹ کو شاداب کے بروقت فٹ ہونے کی امید ، پلان بی میں محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انجری کی وجہ سے بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے نائب شاداب خان بھی مکمل فٹ نہیں،ہیڈ کوچ مصباح الحق عندیہ دے چکے کہ ان کی فٹنس پر کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا،اگر شاداب بروقت ٹھیک نہ ہو سکے تو پھر گرین شرٹس کو نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ میں سے کسی کو ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔

مزیدخبریں