(24نیوز)جدہ کی بندر گاہ پرسنگاپورکی شپنگ کمپنی کے آئل ٹینکرمیں خو فناک دھماکہ سے آ گ لگ گئی۔ جہاز پر موجود عملے کے 22 افراد محفوظ رہے۔بحری فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔سنگاپور کی شپنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹینکر پر بیرونی حملہ کیا گیا جس کے باعث آگ لگی اور دھماکا ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئل ٹینکر 84 فیصد بھرا ہوا ہے اور اس میں 60 ہزار ٹن پیٹرول ہے۔سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان جاری کیا گیا اور نہ ہی دھماکے کی تصدیق کی گئی ۔ جبکہ کسی گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔اس سے قبل 25 نومبر کو یمن جنگ میں شریک سعودی عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری حملہ آور کشتی کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
جدہ ،سنگاپور کی شپنگ کمپنی کے آئل ٹینکرمیں خو فناک دھماکہ
Dec 14, 2020 | 19:59:PM