کے پی کے میں تیل بحران پیدا ہونے کاخدشہ

Dec 14, 2020 | 20:32:PM
کے پی کے میں تیل بحران پیدا ہونے کاخدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 دسمبر سے ہڑتال کے فیصلے کے بعد شمالی پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 16 دسمبر سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔چیئرمین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن راجہ سعیدکے مطابق سولہ دسمبر سے تمام ڈپوں سے تیل کی سپلائی روک دی جائے گی۔چیئرمین آئل ٹینکرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی انتظامیہ کیجانب سے آئل ٹینکرز کو سہالہ ڈیپو اور اٹک آئل ریفائنری پہنچنے سے روکا جا رہا ہے جس کے باعث جہلم سے کے پی کے اور پورے گلگت بلتستان کو تیل کی سپلائی روکی جائیگی۔