پمز ملازمین 15 روز سے سراپا احتجاج

Dec 14, 2020 | 20:53:PM

(24 نیوز) اسلام آباد میں فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پندرہویں روز بھی احتجاج جاری۔
تفصیلا ت کے مطابق ایم آئی ٹی آرڈیننس کےخلاف پمز کے ملازمین 15 روز سے سراپا احتجاج، احتجاجی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اور مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
پمز ہسپتال میں احتجاجی ڈاکٹرز اور احتجاج میں شریک تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لینا چاہیے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لینے تک احتجاج جاری رہےگا۔
دوسری جانب مریضوں نے شکوہ کیا کہ احتجاج کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں