(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زا د نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔۔
ا مریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کیلئے رزلوٹ سپورٹ مشن کے کردار کو سراہااور کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔