پنجاب حکومت کی ناانصافی پر عدالت سے رجوع کرونگا، علی حیدر گیلانی

Dec 14, 2020 | 22:22:PM

(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد مجھے اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر درخواست بھی جمع کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2020-2021 کی ترقیاتی سکیم میں بھی میرے حلقے کو فنڈز نہیں دیئے جارہے  ۔
علی حیدر گیلانی نے ٹوئٹ میں ترقیاتی سکیموں کی فہرست بھی شیئر کی جس میں ان کے حلقے میں کوئی سکیم نہیں ہے۔یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 211 ملتان ون سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں