چینی کی قیمت میں 4روپے کلو اضافہ،عوام پریشان

Dec 14, 2020 | 22:33:PM
چینی کی قیمت میں 4روپے کلو اضافہ،عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ، کراچی ہول سیل میں چینی 72 سے بڑھ کر 76 روپے کلو ہو گئی ہے۔ نئے کرشنگ سیزن اور سپلائی بہتر ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے چینی کی ایکس مل 70 روپے کلو سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن یکدم سندھ و پنجاب میں اچانک اس کی قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 76 روپے کلوفروخت ہو رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کے باعث ممکن ہے کہ چینی کی رسد میں فرق پڑنے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہو لیکن سندھ میں اچانک فی کلو چینی 4 روپے مہنگی ہونے کا کوئی جواز نہیں مل رہا۔ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار رہتا ہے تو آئندہ چند روز میں ریٹیلرز بھی 80 روپے فی کلو بڑھانے کے لیے کمر کس لیں گے۔