لاہور سمیت پنجاب کے ہائی رسک علاقوں میں پولیو مہم کا آغاز

Dec 14, 2020 | 22:41:PM

(24 نیوز) لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ک کے ہائی رسک علاقوں میں 8 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تین ہائی رسک اضلاع میں پولیس کی دوبارہ مہم شروع کردی گئی ہے جس میں پہلی بار بچوں کو انجکشن کے ذریعے پولیو سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی۔ لاہور کی 87 سے زائد یونین کونسلز میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو انجکشن لگائے جائیں گے۔
 لاہور کے علاقے سمن آباد میں بچوں کو قطروں کے بجائے پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہد نبی کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ بچوں میں قوت مدافعت جتنی بہتر ہوگی، اتنا ہی وہ پولیو سے لڑ سکیں گے۔
انچارج انسداد پولیو پروگرام سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچائوکے ٹیکے محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ ہی لگائے گا۔ ٹیکے محکمہ صحت کے مقرر کردہ ہیلتھ سنٹرز یا مخصوص سائٹ پر لگائے جائیں گے۔ بچوں کو پولیو سے بچائو اور قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیو کے ٹیکے لگوائے جائیں۔

مزیدخبریں