سرکاری 31، مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہیں،پنشن ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کا وشوں اور ہدا یات پر صو بائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس سے ملا زمین میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ہے۔مسیحی ملا زمین نے بھی اس فیصلہ کو سر اہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبر تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا ہے۔