بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔

Dec 14, 2021 | 09:22:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکااس وقت لگا جب اس کے مایہ ناز بلے باز روہت شرما جنوبی افریقہ دورے سے باہر ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:با بر اعظم کا کامران ، عدنان اور عمر اکمل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟
تفصیلات کے مطابق بلے باز روہت شرما نیٹ پریکٹس کے دوران بال لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ۔۔روہت شرماکو سیریز سے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ون ڈے او رٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کی جگہ پریانک پانچال کو شامل کیا ہے۔روہت شرما و ن ڈے سیریز کھیلیں گے یا نہیںاس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ مل گیا

مزیدخبریں