(24 نیوز) ملک کے میدانی علاقے شدیددھند کی لپیٹ میں ۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ,موٹروے ایم 2لاہور سےشیخوپورہ تک بند۔شدیددھند کےباعث موٹروے ایم ون کوپشاور سے رشکئی تک بند کردیاگیا.
دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ رات ایک بج کر 15 پر بند کر دی گئی جبکہ صبح پانچ بج کر 45 پر موٹروے ایم تھری کولاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،موٹروے پولیس ہم سفر ایپ سے معلومات لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 50ہزار سے کم تنخواہ لینے والوں کو30فیصد ڈسکائونٹ،اگلے ہفتے تمام صحافیوں کے لیے صحت کارڈ،فوادچودھری کا بڑااعلان