ایک کلو وزن کم کریں اورجیتیں 25ہزار روپے 

Dec 14, 2021 | 10:21:AM
وزن کم کریں ، جیتیں انعام
کیپشن: وزن کم کرنے کا مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کا مقابلہ ہوگا جس میں ہرایک کلو وزن کم کرنے کے بدلے 500درہم جیتنے کا موقع ملے گا ۔10 ہفتے کا چیلنج 17 دسمبر کو شروع ہوگا اور 4 مارچ 2022 کو 'ورلڈ اوبیسٹی ڈے' پر ختم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ننھی لڑکی کواژدھا نے جکڑ لیا۔۔پھرکیا ہوا؟
یہ مقابلہ ریک ہسپتال نے وزارت صحت اور روک تھام کے اشتراک سے شروع ہوگا۔منتظمین متحدہ عرب امارات میں 3,000 سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔چیلنج کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے: فزیکل، ورچوئل اور کارپوریٹ۔
چیلنج کا آغاز 17-19 دسمبر کو ہسپتال کے احاطے میں شرکا کے وزن کے ساتھ ہوگا۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون عملے کی ایک ٹیم شرکاءکے وزن اور دیگر اہم پیرامیٹرز کی پیمائش کرنے اور چیلنج کے لیے انہیں رجسٹر کرنے کے لیے دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے پر شوہر کا بیوی کیخلاف عدالت سے رجوع