(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں 16دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب ڈھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔امریکی ایئر فورس کے27اہلکار نوکری سے فارغ