بھارتی کر کٹ ٹیم میں پھوٹ ۔۔بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما دورہ جنوبی افریقا پر ایک ساتھ نہیں کھیلیں گے۔جس کی وجہ سے ٹیم میں پھوٹ کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے پر تو جائیں گے لیکن ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک ساتھ میدان میں نہیں کھیلیں گے۔بھارت کو دورہ جنوبی افریقا کے دوران پہلے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اس کے بعد 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: با بر اعظم کا کامران ، عدنان اور عمر اکمل کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟
روہت شرما چوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات نے ون ڈے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔روہت کو حال ہی میں ویرات سے ون ڈے کی کپتانی چھین کر ٹیم انڈیا کا کپتان بنایا گیا ہے اس کے بعد سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ ویرات کپتانی چھن جانے سے خوش نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ،بائولنگ کے بعد بابر اعظم نے کونسا نیا کام شرو ع کردیا؟ویڈیو وائرل
یا د رہے کہ بھارتی ٹیم 16 دسمبر کو جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگی،3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کی پہلی سالگرہ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں،ان کی بیٹی کی سالگرہ 11 جنوری کو ہے، ساتھ ہی تیسرا ٹیسٹ بھی 11 سے 15 جنوری تک کھیلا جانا ہے۔