( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں تین افراد کی گھر میں گھس کر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی ،ایک ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر میں گھس کر لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہو گئے ، گرفتار ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے ۔پولیس نے میڈیکل کرانے کے بعد متاثرہ لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تین موبائل فون اور 45 ہزار روپے بھی چھین لئے ۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا