اقرا عزیز کا مغربی انداز دیکھ کر مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز نےمکمل نیا مغربی انداز اپنا لیا جسے دیکھ کر مداح حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کی جانب سے ایک فیشن میگزین کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں اقراء عزیز سجے سنورے مشرقی انداز کے بجائے بالکل منفرد اور مغربی لُک میں نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اقراء عزیز کا یہ نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ اداکار و میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کی جانب سے اقراء عزیز کی یہ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
اقراء عزیز کا یہ منفرد فوٹو شوٹ دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس نئے لُک میں اقراء عزیز کو پہلی نظر میں پہچان لینا آسان نہیں ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ایک مداح نے اقراء عزیز کے اس نئے لُک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے اقراء عزیز بالکل بھارتی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ پرفارمنس کے دوران کیسے گریں؟؟خود ہی وجہ بتا دی