اومی کرون کا خطرہ ۔۔ 5 لاکھ افراد قرنطینہ کر دیئے گئے

Dec 14, 2021 | 14:32:PM

(ویب ڈیسک)چین میں اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر پانچ لاکھ افراد کو قرنطینہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چین کے صوبے زی جیانگ میں کرونا کے نئے ویریئنٹ کے پھیلنے کے پیش نظر چینی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا۔جس میں پانچ لاکھ چالیس ہزار افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا کے44 کیسز رپورٹ ہوئے ۔نئے کیسز کے بعد زی جیانگ میں وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 200 کے قریب ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

مزیدخبریں