(24نیوز)وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید ،کہا کہ آج کل مولانا کیا بنے ہوئے ہیں ، پتا ہے آپ کو ?’ مینوں نوٹ دکھا، میرا موڈ بنے۔‘ مطلب یہ کہ آپ کو جہاں دھرنا دینا ہو، آپ نے جتنی بڑی چوری کرنی ہو، مولانا فضل الرحمان کو مال دے کر بھیج دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسد عمر کی رمیز راجا کو سٹوڈنٹس کے لئے سٹیڈیم مفت انٹر ی کی درخواست
تفصیلات کے مطابق ٹانک میں جلسے سے خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے، عورت کے لیے غیر مرد نامحرم ہے لیکن جب مولانا مریم کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو خوشی سے ان کی باچھیں کھل اٹھتی ہیں اور جب اپنے لوگوں میں آتے ہیں تو کیسا منہ بنا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ