دپیکا اوررنویر سنگھ کی کامیاب شادی کے پیچھے راز کیا ہے ۔۔؟؟اداکارہ نےبتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں کا میاب ترین سمجھی جانیوالی جوڑیوں میں سب سے پہلے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کا آتا ہے ۔یہ بالی ووڈ کی کامیاب ترین ہی نہیں خوش ترین جوڑی بھی ہے جو شادی سے آج تک بہت خوش ہے ۔مگر اس کا راز کیا ہے یہ دپیکا پڈکون نے خود ہی ایک انٹرویوں میں بتایا ۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن کو شادی ہال میں منفرد انٹری کا شوق مہنگا پڑ گیا۔۔ویڈیو وائرل
دپیکا پڈکون سے انٹرویو کے دوران ایک اینکر نے سوال کیا کہ رنویر سنگھ اور آپ میں تعلق ابھی تک بھی خوشگوار ہے تو اس کی وجہ کیا ہے جس کے جواب میں دپیکا پڈکون نے جواب دیا کہ "ہمارے درمیان جو سب سے اچھی بات وہ یہ ہے کہ ہم بہت زیادہ بات چیت کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو ہم بات کرتے ہیںاس میں ہم اتفاق بھی کرسکتے ہیں اور اختلاف بھی لیکن مجھے لگتا ہے جب آپ بات چیت کرتے ہیں تو یہ شادی کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ کبھی کبھار ہم میں ایسی بھی بات چیت ہوتی ہے جو رنویر سنگھ جیت جاتے ہیں میں بس یہی کہتی ہوں 'ٹھیک ہے تم جیت گئے "
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ پرفارمنس کے دوران کیسے گریں؟؟خود ہی وجہ بتا دی