زارا انور نے پی آئی اے کو ائیر لائن بند کرنے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے کراچی کیلئےپی آئی اے کے جہاز نے اڑان بھری تو جھٹکے لینا شروع کر دئیے، جس پر اداکارہ زارا نور عباس نے قومی ایئر لائن بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں جہاز کے چلتے ہی زوردار آوازیں آنے لگیں جس کے بعد مسافروں نے احتجاج کرکے طیارہ رُکوادیا اور اُتر گئے،خیال رہے اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں پی آئی اے میں مسافروں کے ساتھ پپش آنے والے واقعے کے تناظر میں کہا کہ کیا اس ایئر لائن پر پہلے ہی پابندی لگائی جا سکتی ہے؟
واضح رہے اسلام آباد سے کراچی صبح 10 بجے روانہ ہونے والی پرواز نے 2 گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری تو طیارے نے خوف ناک آوازوں کے ساتھ فضا میں جھٹکے لینا شروع کردیے، جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پرواز پی کے 301 کے 70 مسافروں نے سفر سے انکار کر دیا اور چلے گئے، باقی 54 مسافروں کے لیے متبادل پرواز پی کے 309 کا انتظام کیا گیا جبکہ پرواز پی کے 301 صرف چھ مسافروں کو لے کر شام ساڑھے 7 بجے کراچی پہنچی۔
اس پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ پورا راستہ اللّٰہ اللّٰہ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: رخصتی سے چندلمحے قبل دلہن کی موت،وجہ جان کرآپ کو بھی افسوس ہوگا