بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا۔۔ اضافی میٹر اتار دیئے جائیں گے

Dec 14, 2021 | 15:19:PM

(24 نیوز)وفاقی حکومت نےبجلی صارفین کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا،لیسکو میں ایک سے زائد بجلی کے کنکشن استعمال کرنے والوں کے اضافی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری۔

دستاویزات کے مطابق ایک سے زائد کنکشن لینے والوں کے اضافی کنکشنز منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،قوانین کے برعکس لگنے والے ایک سے زائد میٹرز کو فوری طور پر منقطع کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ذرائع بے بتایا کہ لیسکو میں لاکھوں صارفین نے گھروں پر ایک سے زائد کنکشن لے رکھے ہیں۔ صارفین نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے کم یونٹس استعمال ہونے کی بنیاد پر زیادہ کنکشن لئے تاکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی قیمتوں سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول مالکان کیلئےنئی مشکل۔۔
 بجلی صارفین نے متعلقہ دفاتر سے ڈیمانڈ نوٹسز لیکر دیگر کنکشن لے رکھے ہیں، جس کی وجہ سے خلاف ضابطہ کنکشن منظور کرنے والے افسروں کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی قوالی نائٹ میں پرفارمنس۔۔ راحت فتح علی بھی متاثر
 

مزیدخبریں