(مانیٹرنگ ڈیسک) کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ویسے تو نجی تقریب تھی مگر اس کے باوجود اِن کی شادی سے متعلق خبریں اور اب تصویریں خوب وائرل ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کترینہ کیف اور اُن کے شوہراداکار وکی کوشل کی جانب سے آہستہ آہستہ اپنی شادی کے خوبصورت، یادگار لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جا رہے ہیں جنہیں دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔کترینہ کیف کی جانب سے گزشتہ روز اپنی شادی کے دن سے لی گئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں۔ ان تصویروں میں کترینہ کیف کی بہنیں بھی اُن کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں کترینہ کیف نے اپنی بہنوں سے متعلق ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا کہ ’ ایک ساتھ بڑے ہوتے ہوئے ہم بہنوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حفاظت کی ہے، میری بہنیں میرے لیے ایک ستون ہیں اور ہم ایک دوسرے کی بنیاد کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔‘
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کترینہ کیف کے دیور، اداکار سنی کوشل کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ لمحہ آنسوؤں سے بھرپور تھا۔‘
یہ بھی پڑھیں: دپیکا اوررنویر سنگھ کی کامیاب شادی کے پیچھے راز کیا ہے ۔۔؟؟اداکارہ نےبتادیا