دورہ جنوبی افریقہ۔۔روہت شرمازخمی۔۔ویرات کوہلی جائیں گے یا نہیں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورےکے ون ڈے سیریز سے وقفہ لینے کیلئے کوئی رسمی درخواست نہیں دی ہے۔ کوہلی سنچورین میں 26 دسمبر سے شروع ہو رہی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گے۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ 15 جنوری کو کیپ ٹاون میں ختم ہوگا۔ اس کے بعد 19 جنوری سے تین ون ڈے کی سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:باادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔صدر عارف علوی کی لاہور آمدپر پروٹوکول تو بہ توبہ
بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کے بائیں پیر کی نسوں میں چوٹ ابھرنے کے سبب وہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد اس طرح کی خبریں آرہی تھیں کہ ویرات کوہلی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ریسٹ لیں گے۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’ویرات کوہلی نے ون ڈے میچوں میں نہیں کھیلنے سے متعلق اب تک بی سی سی آئی صدر گنگولی اور سکریٹری جے شاہ کو کوئی رسمی درخواست نہیں بھیجی ہے۔ اگر بعد میں کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے یا خدا نہ کرے وہ زخمی ہو جاتے ہیں تو پھر الگ بات ہے۔ آج کی صورتحال کے مطابق وہ 21، 19 اور 23 جنوری کو ہونے والے تین ونڈے میچوں میں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے صاف صاف کہہ دیا۔۔نیٹو باز رہے۔۔ورنہ ایٹمی میزائل