( 24نیوز)موسم کی موجودہ صورتحال کے سبب تعلیمی اداروں میں معمول کی سردی کی چھٹیاں تعطل کا شکار تھیں۔جس وجہ سے طلبا اور والدی پریشانی کا شکار تھے تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے گو مگو کی صورتحال کو واضح کر دیا جس کے مطابق موسم سرماکی چھٹیاں 25 دسمبر سے4جنوری تک کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ نوٹی فکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔
واضح رہے بعض علاقوں میں سردی کی شدت ابھی معمولی ہے۔امکان ہے کہ سردی آئندہ ماہ بڑھے گی اس وجہ سے حکومتی سطح پر اس بات پر غور ہو رہا تھا کہ دسمبر کے آخری ہفتے ہونے واالی چھٹیاں جنوری میں کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک تعلیمی ادارے بند ہونا تھے جب کہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکول بند رکھنے کومشورہ دیا گیا،
اس سلسلے میںبین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس ہواجس میں تمام وفاقی اکایوں سے سفارشات لی گئیں تھیں۔
دوسری جانب او آئی سی وزرا خارجہ کی آمد کے موقع پر راولپنڈی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا احکامات جاری کئے گئے ہیں۔راولپنڈی سٹی میں واقع تمام سرکاری اور نجی اداروں 18 دسمبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کھلے رہیں گے،ضلعی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس کو قانون سے تجاوز قرار دیدیا