رانا ٹنگا کا وزیراعظم عمران خان کو خط۔۔پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا کا وزیراعظم عمران خان کو خط، رانا ٹنگا نے خط میں کہاہے کہ میں آپ کی اور آپ کی حکومت کی پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں، جیسا آپ نے میڈیا میں دہرایا ہے، ایسے پرتشدد رویے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔
سابق سری لنکن کپتان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ کارروائیاں آبادی کے ایک چھوٹے سے حصے کی طرف سے کی جاتی ہیں، جب سری لنکا مشکل کا شکار تھا تو یہ پاکستان ہی تھا جس نے ہمارے فوجیوں کا ساتھ دیا، اور 1996 میں دیگر ممالک نے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا، پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا آ کر آپ کی حمایت کا اظہار کیا، میں ایک بار پھر اس بھیانک جرم کے مرتکب تمام افراد کو ڈھونڈنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے میں آپ کی کوششوں کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہم سری لنکن، بحیثیت قوم، آنجہانی کمارا خاندان کے مستقبل کے بارے میں آپ کے اظہار کردہ جذبات کی صحیح معنوں میں قدر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔صدر عارف علوی کی لاہور آمدپر پروٹوکول تو بہ توبہ